70

تاریخی مقامات پربینرز لگانے پر پابندی عائد

پاور۔نا ظم ٹاؤن ون زاہد ندیم کی زیر صدارت عام انتخابات کے دوران شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے، سرکاری عمارتوں اور تاریخی ورثہ کو پوسٹرو ں اور بینروں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹاؤن ممبران اور تمام ٹی ایم اے سٹاف نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عام انتخابات کے دوران سرکاری عمارتوں اور تاریخی مقامات فصیل شہر، تاریخی دروازوں ، تحصیل گورگھٹری اور دیگر سرکاری مقامات پر بینرز ، پوسٹرز اور پینا فلیکس اور دیگر انتخابی مواد لگانے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروئی کی جائیگی ۔

اس سلسلے میں باقاعدہ ٹیمیں تشکیل دیدی جائیگی جو کہ ان مقاما ت میں پہلے سے لگے پوسٹرز اور بینرز ہٹادئیے جائینگے ،اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے ان مقامات پر بینرز اور پوسٹرز لگانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی جائیگی تاکہ پولیس بااختیار ہو اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جاسکیں ‘ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے کہاکہ پشاور کی خوبصورتی اور عظمت رفتہ بحالی برقرار رکھنے کوئی وقیقہ ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ۔

انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اور امیدواروں سے اپیل کہ وہ شہر کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ٹاؤن انتظامیہ کا ساتھ دیں اور تاریخی مقامات اور تاریخی ورثہ پر بینرز لگانے سے گریز کریں ۔