57

پرائیویٹ سکیم کے تحت حج داخلوں کاآغاز

پشاور۔حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان خیبر پختونخوا نے نجی سکیم کے تحت حج داخلوں کا آغاز کر دیا ہے اورعازمین حج کو جعلسازوں اوردھوکہ بازوں سے بچانے کیلئے ملک بھرمیں رجسٹرڈحج ٹورآپریٹرزکی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کی تعداد 799ہے جن میں خیبرپختونخوا میں131ہیں اور اور پرائیویٹ سکیم کے تحت داخلہ کرانے والے تمام عازمین حج کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ پہلے اس بات کی تصدیق کرلیں کہ جس گروپ کے ساتھ داخلہ کیاجارہا ہے۔

وہ وزارت حج کے ساتھ رجسٹرڈہے یانہیں جبکہ وزارت مذہبی امورکی جانب سے منظورشدہ حج پیکجز کے مطابق اپنی رقم جمع کرائیں جبکہ رجسٹرڈحج ٹورآپریٹرزکی فہرست وزارت مذہبی امورکی ویب سائٹ پرملاحظہ کی جاسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار حج آرگنائزیشن ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ) کے مرکزی رہنماء حاجی ثناء اللہ نے پشاورپریس کلب میں اخباری کانفرنس سے خطاب کے دوران کیااس موقع پر ہوپ خیبرپختونخوا کے چیئرمین فیصل صبوری ٗ صوبائی صدر مسعود شنواری مرکزی رہنماء کامران زیب ٗ صوبائی رہنماء حاجی عابد اعوان ٗ عمران مروت ٗمرکزی رہنماء واحداللہ اورفاٹاسے ایگزیکٹوکے رکن صاحبزادہ بھی موجود تھے ۔

ہوپ کے رہنماؤں نے اس موقع پر بتایا کہ ان کامقصدہے کہ حجاج کرام میں ایک آگاہی ہو تاکہ وہ حج داخلہ غلط جگہ پر نہ کر لے کیونکہ ان دنوں میں غیر رجسٹرڈایجنٹ بھی حجاج کرام کی بکنگ لینے کی کوشش کرتے ہیں جس سے حجاج کا نقصان ہوجاتاہے اور وہ فریضہ حج کی ادائیگی سے رہ جانے کے ساتھ ساتھ پیسوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ ایک رجسٹرڈ حج گروپ آرگنائزرز جو کہ وزارت مذہبی اُمور کے علاوہ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اورمختلف اداروں سے جن میں سٹیٹ بنک اور ایف بی آروغیرہ بھی شامل ہیں سے این او سی حاصل کرتاہے تاکہ حجاج قانونی طریقے سے شریعت کا خیال رکھتے ہوئے حج اداکرسکیں انہوں نے مزید بتایاکہ اس سال سعودی عرب میں مختلف ٹیکس لاگو ہوچکے ہے۔

جسمیں VAT 5% ٹیکس اور 5% بلدیہ ٹیکس لاگو کردیاگیا۔ ان ٹیکس کی وجہ سے سعودی عرب میں ہوٹل/بلڈنگ،ٹرانسپورٹ اوردیگر اشیاء خوردونوش کے ریٹ بڑھ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پچھلے سال سعودی ریال کی قیمت 28.30 روپے تھی جبکہ اس سال 32 روپے تک ریال پہنچ گیاہے جسکی وجہ سے سابقہ حکومت سرکاری حج سکیم کے تحت جانے والے حجاج کرام کو فی حاجی کے حساب سے حکومت خزانے سے تقریباً 45,000 روپے سبسڈی دے چکی ہے ۔ اس کے علاوہ سرکاری حج سکیم میں جانے والے حجاج کرام کے ایئرلائن/کرایہ10 ہزار روپے کم کر کے وہ بوجھ بھی پرائیویٹ سکیم کے حاجی پر ڈال دیا گیا۔