53

عمران خان بنوں سے بھی الیکشن لڑنے کا فیصلہ

بنوں۔چیئرمین تحریک انصاف عمرا خان این اے35بنوں سے الیکشن لڑیں گے پی ٹی آئی کے ضلعی صدر مطیع اللہ خان،سابقہ جنرل سیکرٹری آصف الرحمن اور تحصیل ممبر حاجی خالد خان نے عمران خان کیلئے این اے35بنوں سے قومی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے ۔

ذرائع کے مطابق ملک خالد خان کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائیں گے جبکہ ملک ناصر خان بھی کورننگ امیدوار کے طور پر کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے آصف الرحمن خان نے کہا کہ انشاء اللہ بنوں سے عمران خان کی جیت یقینی ہے اور عمران خان بنوں سے الیکشن جیت کر پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے کارکن عمران خان کی جیت کیلئے دن رات مہم چلائیں گے۔