49

غیر مستحق افسروں سے گاڑیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع

پشاور۔ عدالتی احکامات کے تحت غیر حقدار حکومتی ملازمین سے سرکاری گاڑیاں واپس لینے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے بعض سر کاری افسران ریٹائر منٹ کے باوجود سر کاری گاڑیاں واپس نہیں کر رہے بتا یا گیا ہے کہ اس ضمن میں خیبر پختونخوا اقتصادی و معاشی زونز نے ایک مراسلے میں ایس ڈی اے کے سابق چیئر مین ساجد جدون کو سپریم کورٹ برانچ رجسٹری لاہور کے سوموٹو کیس کا حوالہ دیتے ہوئے آگا ہ کیا ہے کہ بحیثیت چیئر مین ایس ڈی اے آپکو سرکاری استعمال کیلئے گاڑی فراہم کی گئی تھی۔

تاہم عہدے سے سبکدوش ہونے کے باوجود بھی سرکاری گاڑی آپ کے قبضے میں ہے ،لہٰذا بغیر کسی تاخیر کے متعلقہ گاڑی خیبر پختونخوا اقتصادی و معاشی زونز کے دفتر حیات میں واپس کی جائے ٗساجد جدون کو اس مراسلے پر سختی سے عملدارآمد کرنیکی ہدایات کی گئی ہے ۔