46

نگران وزیراعظم ناصرالملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

اسلام آباد: نگران وزیراعظم ناصرالملک سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

نگران وزیر اعظم اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پہلی ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی جس میں پاک فوج کے سربراہ نے جسٹس (ر) ناصرالملک کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں ملکی سلامتی، پیشہ وارانہ امور اور ملکی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

جب کہ آرمی چیف کی جانب سے نگران وزیراعظم کو انتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ 

یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم جسٹس (ر) ناصر الملک وفاقی حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد وزیراعظم مقرر کیے گئے ہیں۔