55

ووٹنگ شرح کو تاریخی بنانے کیلئے حکمت عملی تیار

پشاور۔آئندہ عام انتخابات کو تاریخی بنانے کے لیے ووٹنگ کی شرح کاہدف 70فیصدمقر رکرکے اس کے حصول کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی اس سے قبل ضلعی ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ضلعی الیکشن کمشنر ز کو انعامات بھی دیئے جائیں گے ضلعی ووٹر ز ایجوکیشن کمیٹیاں سرکار ی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں میں ووٹ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے مختلف پروگرام منعقدکیے تھے ۔

جبکہ خصوصی افراد ،خواتین اور پسماندہ طبقوں بشمول خواجہ سراء کو بھی انتخابی عمل میں شامل کرانے کے لیے آگہی مہم چلائی گئی تھی ذرائع کے مطابق ان اقدامات کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کو بھی زیاد ہ سے زیادہ ووٹر میدان میں لانے کاٹاسک سونپا جائے گا جس کی مدد سے انتخابا ت میں70فیصد ووٹنگ کی شرح حاصل کی جائے گی قبل ازیں ہونیوالے انتخابات میں سے 2013ء کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح سب سے زیادہ یعنی 55.02فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

جبکہ 1988ء میں یہی شرح 43.07فیصد ،1990ء میں46.45فیصد ،1993ء میں 40.28فیصد ،1997ء میں35.42فیصد ، 2002ء کے انتخابات میں 41.08اور 2008کے انتخابا ت میں یہی شرح 44.23فیصد ریکارڈ کی گئی تھی