302

رمضان میں عطر اور پرفیوم کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

پشاور۔رمضان المبارک میں عطر اور پرفیوم کی قیمتوں میں 5سے 25فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے دوسرے عشرے میں عطر اور پرفیوم کی خریداری مزید بڑھ گئی ہے بہترین لباس کے ساتھ ساتھ عمدہ خوشبوؤں کا استعمال سنت رسول ؐ بھی ہے جو عبادت کے لمحات کوپرکیف بنا دیتا ہے ۔

نان الکوحل پرفیوم عطر کے ڈیلرز کے مطابق رمضان المبارک میں اس کے استعمال پر اضافہ ہو تاہے پاکستان میں عطریات کا بیشترحصہ دبئی سے درآمد کیا جاتا ہے دبئی میں یہ خوشبویات فرانس اوربھارت سے پہنچتی ہے ڈیلرز کے مطابق روپے کی قدرمیں کمی کے باعث پرفیومز ، عطر ، سفید ٹوپیاں ، بنگلہ دیشی ٹوپیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مختلف اقسام کی ٹوپیوں کی مانگ میں رمضان المبارک میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ جبکہ دوسری طرف رمضان المبارک میں تسبیحات کی مانگ میں بھی اضافہ ہو تا ہے ۔