59

منرل واٹر فروخت کرنیوالی 8کمپنیوں کا پانی مضر صحت

پشاور۔خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے منرل واٹر فروخت کرنیوالی 8 کمپنیوں کے پانی کو مضر صحت قراردیدیا ابتدائی طور پر تین کمپنیوں کو سیل ٗ ایک کو امپرومنٹ نوٹس جبکہ 4کمپنیوں کو وارننگ نوٹس جاری کیاگیا ہے ڈائریکٹرجنرل فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ریاض محسود نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پشاور میں فروخت ہونیوالی منرل واٹر کمپنیوں کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹسٹ کیلئے ارسال کئے تھے۔

تاہم پی سی ایس آر لیبارٹری سے رپورٹ موصول ہوئی تو انکشاف ہواکہ 8 کمپنیوں کا پانی مضر صحت ہے جس میں ’’آرسینک ‘‘ پایا گیا جو زیابیطس ٗ جلد ی اور دیگر امراض کا باعث بنتی ہے رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ مذکورہ کمپنیوں کے پانی ہائی چینک بھی تھا جبکہ ان کمپنیوں کی باضابطہ طورپر لیبارٹری تک بھی نہیں ہے اور لیبل پر تفصیلات بھی موجود نہیں تھیں جس پر ابتدائی طور پر ایکوا سپرنگ ٗ ایکوا سوات اور آئس برگ نامی کمپنی سیل کردی گئی جبکہ ٹاپ اپ منرل واٹر کمپنی کو امپرومنٹ نوٹس اور چار کمپنیوں کووارننگ نوٹس جاری کیاگیا ہے ۔