99

پشاور میں کیمیکل ملے دودھ کی فروخت جاری

پشاور۔انتظامیہ کے تمام دعوؤں کے باوجو د صوبائی دارلحکومت میں رمضان المبارک کے دوران بھی ناقص اورمضر صحت دودھ کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا پنجاب سے آنے والے کیمیکل ملے دودھ کی فروخت دھڑلے سے جار ی ہے۔

اس وقت شہر کے مختلف علاقوں جن میں بھانہ ماڑی ،رامداس ،گنج ،نمکمنڈی ،سرکلر روڈ ،دلہ زاک روڈ ،نوتھیہ ،سول کوارٹرز ،صدر ،کوہاٹی وغیر ہ شامل ہیں میں ناقص اورمضر صحت دودھ فروخت کھلے عام جاری ہے انتظامیہ ابھی تک مؤ ثر کریک ڈاؤ ن نہیں شروع کرسکی ہے ۔

جس کی وجہ سے شہر ی کیمیکل ملا زہریلا دودھ خریدنے پرمجبور ہیں شہریوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ پورے شہر میں ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور مہم شروع کی جائے اورساتھ ہی شہر کے تمام داخلی راستوں پر چیک پوائنٹ قائم کرکے پنجاب اوردیگر علاقوں سے آنیوالے دودھ جانچ پڑتال کا مؤثر نظام وضع کیاجائے تاکہ شہر کی طرف آنے والے دودھ کو باہر ہی روک کر ضائع کیاجاسکے ۔