50

پشاور شدید گرمی کی لپیٹ میں ٗ سڑکوں پر ہو کا عالم

پشاور۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں بھی اضافہ کردیاگیاہے جس کے باعث عوام بے حال ہوگئے ہیں بیشترعلاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20گھنٹوں تک کی جارہی ہے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام نے پیسکو کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کابھی اعلان کیاہے۔

جبکہ گرمی میں اضافے کے سبب ہیٹ سٹروک کے مریضوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیاہے اورہسپتال میں ہیٹ سٹروک کے مریضوں کارش دیکھنے میں آرہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روزمیں گرمی کی لہرمیں مزید اضافے کاامکان ظاہرکیاگیاہے ۔

اتوارکے روز گرمی کی شدت کے باعث معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی جبکہ پی ڈی ایم اے نے اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کیا ہے آئندہ پانچ روز کے دوران سخت گرمی پڑنے کے امکانات ہیں صوبائی دارلحکومت پشاورکی سڑکیں سنسان پڑی ہو ئی ہیں اور شہری گھروں تک محدود ہیں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔