48

فاٹا انضمام ٗ پولٹیکل عہدے ضلعی انتظامیہ سے تبدیل

پشاور۔خیبر پختونخوا حکو مت نے فاٹا کی ایجنسیوں کو اضلاع کا درجہ ملنے کے بعد ان کا انتظام و انصرام چلانے کے لئے گورنر کو سمری ارسال کر دی ہے ٗجس میں انتظامی افسروں کے عہدوں اور اختیارات سے متعلق تفصیلات شامل کی گئی ہیں ٗان سفارشات کی منظوری کے بعد آئندہ تین روز تک نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں گے ٗ صو بائی محکمہ قانون کے ذرائع کے مطابق نئے انتظامی حکم نامے کے تحت قبائلی علاقو ں میں تعینات پولٹیکل ایجنٹ کو ڈپٹی کمشنر ٗایڈیشنل پولٹیکل ایجنٹ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ٗ اسسٹنٹ پولٹیکل ایجنٹ کو اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کے ساتھ تبدیل کیا جائے گا ۔

نئے انتظام کے تحت گورنر خیبر پختو نخوا ڈپٹی کمشنرز کو ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ کے اختیارات بھی دیں گے یہ اختیارات ڈپٹی کمشنر کریمنل پروسیجر آف کو ڈ 1898 ء کے تحت استعمال کر ے گا ٗجبکہ ڈپٹی کمشنر کو اسی قانون کی دفعہ30 کے تحت بھی اختیا رات دےئے جائیں گے جس کے تحت ڈپٹی کمشنر اور ان کے ماتحت افسران کسی جرم میں گرفتار ملزم کو تین سال تک کی سزا دے سکیں گے تا ہم سزائے موت کا اختیار ان کے پاس نہیں ہو گا ۔

ڈپٹی کمشنرز اور دیگر ضلعی افسران اپنے متعلقہ ضلع میں گراں فروشی ٗ اشیاء خورد ونوش میں ملاوٹ ٗامن عامہ میں خلل ڈالنے والو ں کے خلاف انہی اختیارات کے تحت کاروائی کر سکیں گے جبکہ امن و امان کو خراب کر نے والے افراد کے خلاف تین ایم پی او کے تحت بھی کاروائی کی جا سکے گی ٗبتا یا گیا ہے کہ فاٹا انضمام کے علاوہ پاٹا یعنی صو بائی حکو مت کے زیر انتظام قبائلی علاقو ں کو بھی صو بے میں ضم کیا گیا ہے اس سلسلے میں ایک آرڈیننس کے تحت ان علاقو ں میں پہلے سے رائج تمام قوانین اور مختلف حکومتی احکامات ریگولیشن وغیرہ قابل عمل رہیں گے ۔