67

معتکفین کے لئے انتظامات کا سلسلہ شروع

پشاور ۔پشاور سمیت صوبے بھر میں لاکھوں افراد 20رمضان المبارک کو اعتکاف پر بیٹھنے کی سعادت حاصل کرینگے ۔ معتکفین کے لئے انتظامات کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے مسجد مہابت خان ، مسجد قاسم علی خان ، سنہری مسجد ، درویش مسجد ، سمیت شہر کے تمام چھوٹے بڑے مساجدوں میں ہزاروں افرا د اعتکاف پر بیٹھیں گے پشاور سمیت ملک بھر کے ہر چھوٹے بڑے شہر ، قصبوں اوار دیہاتوں کی مساجد میں بھی لوگ بیس رمضان المبارک کی شام مغرب کی نماز مسجد میں اداکرینگے ۔

صوبائی دارلحکومت پشاور میں اس حوالے سے مختلف مساجدوں میں انتظامات شروع کردیئے ہیں خواتین گھروں میں اعتکاف پر بیٹھیں گے رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی مساجد میں رش پہلے سے ہی بڑھ جائیگا ۔ تاک راتوں میں مسلمان خصوصی عبادت کرینگے ۔ مظلوم مسلمانوں کے لئے دعائیں کی جائیگی