50

پشاور کو محفوظ بنانے کیلئے کریسنٹ چوکیاں تعمیر

پشاور۔صوبائی دارالحکومت پشاورکوچاروں اطراف سے دہشتگردی کے واقعات سے مزید محفوظ بنانے کیلئے قبائلی پٹی سے متصل کریسنٹ چوکی باضابطہ طور پر پولیس اہلکار تعینات کردےئے گئے ہیں چوکی کی تعمیر پر تقریباً اڑھائی کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں ۔

جبکہ مجموعی طور پر 31 چوکیاں قائم جارہی ہیں اس ضمن میں ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کا کہناتھاکہ پشاور کو چاروں اطراف سے محفوظ بنانے کیلئے قبائلی پٹی سے متصل کریسنٹ چوکیو ں کی تعمیر کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ فی چوکی تقریباً اڑھائی کروڑ روپے خر چ ہونگے جبکہ مجموعی طور پر 31 چوکیاں قائم کی جائیں گی مذکورہ چوکیاں راکٹ اور بم پروف ہیں ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق یہ چوکیاں اپنی نوعیت کی منفرد چوکیوں ہیں ۔