37

نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اعلان آج متوقع

پشاور۔صوبہ کے نگران وزیراعلیٰ ا کی تقرری کا اعلان آج متوقع ہے یہ معاملہ ہفتہ کو الیکشن کمیشن کوبھیج دیا گیا جو نگران وزیراعلی کا نام آج فائنل کریگا۔ پارلیمانی کمیٹی نے 4 نام الیکشن کمیشن کوبھجوائے ہیں۔

قبل ازیں تحریک انصاف اورجے یو آئی میں نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ نہ ہو سکا تھا جس کے بعد معاملہ پار لیمانی کمیٹی کے سپرد ہوا تھا جس پرپانچ جماعتوں اے این پی ،کیوڈبلیو پی ،ن لیگ ،پی پی پی اور جے آئی نے کمیٹی کو مستردکرتے ہوئے اسے دوجماعتی کمیٹی قراردے کر ا س کے خلاف عدالت سے رجوع کااعلان کیاتھا ۔

تاہم کمیٹی بھی کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام رہی تھی جس کے اب فیصلے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا جو پارلیمانی کمیٹیوں کے بھجوائے 4 ناموں جن میں جسٹس(ر) دوست محمد، منظور آفریدی، حمایت اللہ اور اعجاز قریشی شامل ہیں میں سے نگران وزیراعلی کا نام آج( پیر کو) فائنل کریگاجس کے ساتھ ہی پرویزخٹک اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے