48

پشاور میں قائم بیکریوں کے من مانے نرخ

پشاور۔شہر میں قائم مختلف بیکریوں کی طرف سے رمضان المبارک میں مضر صحت اشیائے خوردونوش کی تیاری کے ساتھ ساتھ من مانے نرخوں کی وجہ سے شہری خوار ہوکررہ گئے ہیں فوڈ اتھارٹی کی توجہ صرف چند علاقوں تک محدود ہوکررہ گئی۔

ا س وقت بھانہ ماڑی ،رامداس ،ڈبگری ،نوتھیہ ،کوہاٹ روڈ ،دلہ زاک روڈ ،چارسدہ روڈ ،باڑہ روڈاور دیگر مضافاتی علاقوں میں قائم بیکریوں میں ناقص تیل میں اشیائے خورا ک تیار کی جارہی ہیں جن میں سموسے ،پکوڑے ،چکن روسٹ اور مچھلی شامل ہیں کئی مقامات پر بیکری مالکان نے من مانے نر خ مقر ر کیے ہوئے ہیں اور شہریوں کودونو ں ہاتھوں سے لوٹا جارہاہے شہری حلقوں نے فوڈ اتھارٹی نے تمام بیکریوں کی چھان بین کے لیے فوری چھاپوں کامطالبہ کیاہے ۔