109

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم ٗن لیگ کا اہم اجلاس طلب

پشاور۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے پچیس جولائی کے انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے لیے اہم اجلاس کل طلب کرلیاہے پارٹی کے صوبائی صدراور پارلیمانی بورڈکے چیئرمین انجینئرامیر مقام کے زیرصدارت کل بروزاتواربوقت 10:00بجے(صبح) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میں پارلیمانی بورڈکااجلاس منعقدکیاجائیگا۔

اس موقع پر خیبرپختونخوا 2018کے عام انتخابات میں حصہ لینے والے تمام درخواست دہندگان سے انٹرویوزلیے جائیں گے گیارہ رکنی بورڈ کے دیگر ممبران میں سردارمہتاب احمد ،سردار محمد یوسف ،پیرصابرشاہ ،رحمت سلام خٹک ،کیپٹن ر صفدر ،مرتضی جاویدعباسی ،عباس آفریدی ،اورنگزیب نلوٹھا ،ملک جہانزیب اورفرحان ظفر جھگڑا بھی شامل ہیں انٹرویوز کے بعد مشاورت سے پارٹی امیدواروں کاباضابطہ طورپراعلان کیاجائیگا۔