50

شمشان گھاٹ کے قیام کیلئے ضابطے پورے کرنیکی ہدایت

پشاور۔پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصررشید اور جسٹس ناصرمحفوظ پرمشتمل دورکنی بنچ نے پشاورمیں ہندوؤں اورسکھ برادری کے لئے شمشان گھاٹ کے قیام کے لئے ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ اوقاف کو ہدایات جاری کی ہیں کہ شمشان گھاٹ کے قیام کے لئے قانونی ضابطے جلدازجلد مکمل کرکے کام شروع کیاجائے جبکہ رٹ کی سماعت12ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ایک ماہ میں جامع رپورٹ مانگ لی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرآفس کانمائندہ عدالت میں پیش ہوئے اوربتایاکہ شمشان گھاٹ اوراہل مسیح کے قبرستان کے لئے شہاب خیل علاقہ سیفن میں پانچ کنال اراضی حاصل کرلی گئی ہے۔

اس ضمن میں وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے خصوصی ہدایات جاری ہوئی تھیں اس موقع پرمحکمہ اوقاف کانمائندہ اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سیدسکندرشاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے درخواست گذارگورپال سنگھ کی جانب سے خورشید خان ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں شمشات گھاٹ تعمیر کرنے کے لئے تین کروڑ روپے کا فنڈ مختص کیاتھا جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری ہوچکاہے اوراس فنڈمیں میت کو لے جانے کیلئے خصوصی گاڑی کا فنڈ بھی شامل ہے ۔

لیکن تاحال یہ فنڈجاری نہیں ہوسکاہے جبکہ ڈپٹی کمشنرکوفنڈبھی منتقل ہوچکاہے اورگاڑی کی رقم ٹاؤن ون کے ناظم کوادا ہوچکی ہے جبکہ اقلیتیں اٹک کے مقام پرمیتوں کوجلاتے ہیں اوراکثرغربت کی بناء ان کے پاس گاڑی کرایہ پرحاصل کرے کے لئے رقم بھی نہیں ہوتی ۔