56

پشاور چڑیاگھرمیں مزید تین جانور ہلاک

پشاور۔گرمی کی شدت میں اضافہ اور مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث چڑیا گھر پشاور میں تین جانور ہلاک ہو گئے ہیں تیندوے تین بچے شدید گرمی کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں اب تک چڑیا گھر پشاور میں چالیس سے زائد جانور اور پرندے ہلاک ہو چکے ہیں ۔ چڑیا گھر پشاور کا افتتاح چند مہینے قبل کیا گیا تھا تاہم مناسب سہو لیات نہ ہونے کے باعث چڑیا گھر پشاور میں جانور ہلاک ہورہے ہیں تاہم گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث اب مزید جانور وں کی زندگیاں بھی رسک پر لگ گئی ہیں۔

گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث چڑیا گھر پشاور میں مزیدجانوروں کی زندگیاں بھی خطرے میں پڑ گئی ہیں اور ان جانوروں کے ہلاکت کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں جبکہ شہر کے دیگر مقامات پر اہم شخصیات کی رہائش گاہوں پر موجود جانوروں کو بھی موسم گرما میں خاص اقدامات نہیں کئے گئے ہیں