45

جامعہ پشاور میں ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ سنٹر کی منظوری

پشاور۔وفاقی حکومت نے زرعی یونیورسٹی پشاور میں ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ سنٹر کے قیام کی منظوری دیدی‘ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے منظور کردہ میگا پراجیکٹ پر ایک ارب 68 کروڑ روپے لاگت آئے گی‘ سنٹر کے قیام میں دوسرے مختلف سیکشنوں کے علاوہ جدید ترین لیب بھی شامل ہوں گی ۔

یونیورسٹی ملازمین نے میگا پراجیکٹ کی منظوری کویونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلرکی انتھک کوششوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا حکومت منصوبے کی منظوری کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔