49

پشاور میں ہیٹ سٹروک ٗ مریضوں سے ہسپتال بھرگئے

پشاور۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرمی کی شدت میں ریکارڈ اضافہ اور ہیٹ اسٹروک کے باعث ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق آٹھ جون تک صوبائی دارلحکومت پشاور کا درجہ حرارت 44سینٹی گریڈ تک پہنچیں گا ۔شدید گرمی کے باعث درجنوں جانور بھی ہلاک ہو گئے ہیں شدید گرم ہواؤں اور لو کے تھپڑوں نے 2سو شہریوں کو ہسپتال پہنچا دیا گرمی کے باعث شہر میں معمولات زندگی ٹھپ رہی اور بازاروں اور سڑکوں پر ہو کا عالم تھا۔

گزشتہ روز شہر میں گرمی کی شدت 41سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی گرمی کی شدت میں مزیداضافہ کے باعث صوبائی دارلحکومت پشاور سے امیر طبقہ کالام ، بحرین ، کاغان منتقل ہونا شروع ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں بدستور اضافہ ہو گا کالام ، بحرین ، کاغان سمیت دیگر مقامات پر عارضی طور پرمنتقلی کا سلسلہ شروع ہونے کے ساتھ ساتھ پشاور کے بیشتر علاقے سنسان ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث پشاور شہر کی نہریں نہانے والوں سے بھر گئی ہیں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث روزہ داروں کی حالت ابتر ہو چکی ہے گزشتہ روز ایل آر ایچ ،کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی میں ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے والے 2سو مریضوں کو لایا گیا گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ کے باعث برف کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہاہے محکمہ موسمیات نے پشاور ،مردان ، نوشہرہ ، چارسدہ ، کوہاٹ ، بنوں ، لکی مروت ، ڈی آئی خان سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے خدشات ظاہر کئے تھے