113

پنشن و جی پی فنڈ سے سر مایہ کاری کا فیصلہ

پشاور ۔صو بائی حکومت نے پنشن اور جی پی فنڈ کی سر مایہ کاری کے لئے بعض اہم فیصلے کئے ہیں اس سلسلے میں سر مایہ کاری بورڈ کے اجلاس میں سر مایہ کاری پالیسی کی منظوری دی گئی ان فنڈزکے لئے 33 اسا میاں منظور کی گئیں۔

ان اسامیوں پر اٹھنے والے سالانہ اخراجات 13 کروڑ25 لاکھ 57 ہزار روپے ہوں گے ٗان اسامیوں پر تعیناتی کے لئے سیکر ٹری فنانس کی سر براہی میں ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے ممبران میں چیف مینجر سٹیٹ بنک ٗ سیکرٹری ایڈمنسٹریشن ٗنمائندہ خیبر بنک اسلامی بینک کاری شامل ہوں گے اجلاس میں 18 ارب 35 کروڑ 33 لاکھ37 ہزا رر وپے کی سر مایہ کاری جی پی فنڈ سے ٗاور 20 ارب 36 کروڑ 55 لاکھ17 ہزار روپے کی سر مایہ کاری پنشن فنڈ سے کی گئی ہے اجلاس میں 2011- ء سے 2014 ء تک کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی گئی ہے اور آڈیٹر کو 7 لاکھ روپے دینے کی منظوری دی گئی ۔