47

فنڈز بند ش ٗ ناظمین کی عدالت سے رجوع کی تیاریاں

پشاور۔جاری ترقیاتی کاموں کے لیے فنڈز کی بندش کے معاملہ پر صوبائی حکومت کی خاموشی کے بعد ناظمین نے عدالت سے رجوع کی تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں مشاورتی اجلاس طلب کرلیاگیاہے ۔

پشاوربھر کے این سی اور وی سی ناظمین کاکہناہے کہ جاری ترقیاتی کام پابندی سے مستثنیٰ ہونے چاہئیں مگر حکومت اور متعلقہ حکام کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے شہر بھر میں سینکڑوں منصوبے بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتاجارہاہے اگر حکومت نے پابندی ختم نہ کرائی تو عدالت سے رجوع کیاجائے گا اس سلسلہ میں ناظم مسلم خان کے دفتر میں مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیاہے ۔