50

مہمند ڈیم پراجیکٹ پر کام شروع نہ ہو سکا

پشاور۔مسلم لیگ ن کی حکومت تمام تر دعوؤں کے باوجود مہمند ڈیم پر کام شروع نہ کراسکی جس کے بعد اب نئی حکومت کے دور میں کام شروع کیے جانے کامکان ہے مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 938 ملین روپے ہے جس کی تکمیل سے 1.293 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق مہمند ڈیم کے لئے زمین کی خریداری کا کام رواں سال اگست میں شروع کردیا جائے گا آبی وسائل کا یہ منصوبہ 8 ہزار کنال پر تعمیر کیا جائے گا جس سے چار سدہ ‘ نوشہرہ اور پشاور کے اضلاع کو سیلاب سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ اس کے علاوہ منصوبہ کی تکمیل سے 17 ہزار ایکڑ زرعی رقبہ کو سیراب کرنے کے لئے پانی کی دستیابی کے علاوہ 800 میگا واٹ سستی بجلی بھی پیدا کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ سیلاب کے نقصان کے خاتمہ ‘ آبپاشی کے لئے پانی کی دستیابی اور آبی وسائل سے سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔