62

خیبر پختونخوا کے ووٹرز میں 25لاکھ کا اضافہ

پشاور۔فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام کے بعدصوبہ کے ووٹروں کی تعداد میں بھی 25لاکھ کااضافہ ہوگیاہے جس کے بعد صوبہ کے کل ووٹروں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 78لاکھ ہوگئی ہے اس سے قبل خیبر پختونخواکے کل ووٹروں کی تعداد ایک کروڑ53لاکھ تھی جن میں سے مرد ووٹرو ں کی تعداد 87لاکھ جبکہ خواتین ووٹروں کی تعداد 66لاکھ تھی۔

اسی طرح فاٹا کے ووٹروں کی کل تعداد 25لاکھ د س ہزار تھی جن میں مرد پندرہ لاکھ اورخواتین ووٹرز د س لاکھ تھیں انضمام کے بعد صوبہ کے کل ووٹروں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 78لاکھ 26ہزار ہوگئی ہے جن میں اب مردووٹرز کی تعداد ایک کروڈ دو لاکھ جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 76لاکھ دس ہزار ہوگئی ہے انضمام کے بعد فاٹا کے قومی اسمبلی کے حلقے خیبرپختونخوا کاحصہ بن گئے ہیں یوں موجود ہ انتخابات میں صوبہ میں حلقو ں کی تعداد 39سے بڑھ کر 51ہوگئی ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی تعداد 99سے بڑھ کر 115ہوجائے گی تاہم صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر الیکشن اگلے سال متوقع ہیں