128

ملاکنڈ لیویز تعیناتی کا اختیار ہوم سیکر ٹر ی کو تفویض کرنیکا فیصلہ

پشاور۔صو بائی حکو مت نے 25 ویں آئینی تر میم کے بعد پاٹا کے صو بے خیبر پختونخوا میں انضمام سے پیدا ہونے والی صورت حال اور پاٹا میں رائج مختلف رولز ریگولیشن کی قانونی حیثیت سے متعلق گورنر خیبر پختونخوا کو سفارش کی ہے کہ وہ اس ضمن میں ایک آرڈیننس کا اجراء کر یں تا کہ اس تر میم سے قبل کے تمام قوانین اسی طرح قابل عمل بنائے جا سکیں صو بائی محکمہ قانون کے ذرا ئع کے مطابق اس ضمن میں آرڈیننس کامسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جسے گورنر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا ۔

اس آرڈیننس کے اجراء سے صو بائی سیکر ٹر ی داخلہ کو یہ اختیار حاصل ہو گا کہ وہ پولیس کے اختیارات جہاں کہیں ضرورت ہو وہ وفاقی اور صو بائی لیویز کو تفویض کر ے اس آرڈیننس کا مسودہ محکمہ قانون اور ایڈوکیٹ جنرل کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے ۔جس کی منظور ی صوبائی کابینہ نے اپنے آخری اجلاس میں دی تھی ۔