109

ایم ایم اے سیٹوں کی تقسیم کا اختیار اضلاع کو تفویض

پشاور۔متحدہ مجلس عمل کی صوبائی مجلس عاملہ نے سیٹوں کی تقسیم کا اختیار اضلاع کو تفویض کردیا ہے۔ضلعی تنظیموں کو دو دن کے اندر تمام امیدواروں کے نام فائنل کرکے فہرستیں صوبائی پارلیمانی بورڈ کو ارسال کرنے کی ہدایت جاری کردیں۔

متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری اطلاعات نورالحق نے بتایا کہ بدھ کے روز جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر میں متحدہ مجلس عمل کی صوبائی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ایم ایم اے کے صوبائی صدر مولانا گل نصیب اور جنرل سیکرٹری عبدالواسع کررہے تھے۔ اجلاس میں اضلاع کے صدور، جنرل سیکرٹریز اور سیکرٹری اطلاعات شریک تھے۔ایم ایم اے کے سیکرٹری اطلاعات نورالحق نے بتایا کہ متحدہ مجلس عمل کی صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں اضلاع کے اندر نشستوں کی تقسیم کا معاملہ زیر بحث آیا۔ 

اجلاس میں عام انتخابات کے لئے اضلاع میں تمام نشستوں پر امیدواروں کے چناؤ کا مکمل اختیار اضلاع کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کسی حلقے میں ڈیڈلاک یا اختلاف کے باعث آخری فیصلہ صوبائی پارلیمانی بورڈ کرے گی۔ اجلاس میں اضلاع کے صدور کو فوری طور پر اپنا کام شروع کرنے اور امیدواروں کے ناموں کا دودن میں اعلان کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ان کی فہرستیں صوبے کو بھجوانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم ایم اے کے رہنماؤں نے کہا کہ ایم ایم اے کی بحالی کے بعد سے سیکولر قوتیں خوف کا شکار ہیں، سیکولر اور لبرل قوتوں کو عام انتخابات میں شکست دیں گے۔ صوبے میں متحدہ مجلس عمل کی حکومت صوبے کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی