67

ڈی آئی خان میں مضر صحت 32ہزار لیٹر دودھ تلف

پشاور۔خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈاتھارٹی نے ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر 32 ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی ریاض خان محسود کو ذاتی طور پر اطلاع ملی تھی کہ پنجاب سے غیرمعیاری دودھ ڈی آئی خان کے راستے کے پی میں سپلائی کیا جارہا ہے جس کے بعد ڈی آئی خان میں متعلقہ حکام نےl لائیوسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے کاروائی کرتے ہوئے تین دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکرز کو روکا اور موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹری کے زریعے دودھ کا تجزیہ کیا تو تمام ٹینکرز میں ملاوٹ پائی گئی جبکہ دودھ میں موجودہ فیٹ لیول کے پی فوڈ اتھارٹی کے مجوزہ فیٹ لیول سے انتہائی کم تھا جس پر تمام ٹینکرز سے 32 ہزار لیٹر دودھ کو قبضے میں لیکر تلف کرلیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق احمد کے مطابق پہلے کنٹینر کا تجزیہ کیا گیا تو دودھ میں اکتالیس فیصد پانی پایا گیا جس پر کنٹینر میں موجود بیس ہزار لیٹر دودھ کو ضائع کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے ٹینکر کی چیکنگ کی گئی تو اس میں پچاس فیصد پانی کی ملاوٹ تھی جبکہ فیٹ لیول 2 تھا جبکہ کے پی فوڈ اتھارٹی کا تجویز کردہ فیٹ لیول پانچ ہے جس پر دوسرے ٹینکر سے بھی دودھ ضائع کیا گیا۔

اسی طرح پک اپ پر رکھے گئے ٹینک جس میں دو ہزار لیٹر سے زائد کا دودھ موجود تھا، کی جب چیکنگ ہوئی تو اس میں 21 فیصد ملاوٹ پائی گئی جس پر تمام تر ٹینک کو خالی کرکے دودھ ضائع کیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ مجموعی طعر پر تین کنٹینرز کی چیکنگ ہوئی جس میں تمام میں ملاوٹ پایا گیا جبکہ تمام ٹینکرز کا فیٹ لیول کے پی فوڈ اتھارٹی کے تجویز کردہ فیٹ لیول سے کم تھا جس دودھ کو ضائع کرنا پڑا۔