95

پشاور ‘ قومی اسمبلی کی 5اور14 صوبائی نشستوں کیلئے 16لاکھ 74ہزار ووٹرز

پشاور(شہزاد انجم سے ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی 2018ء کو ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے تیاریاں زوروشورسے شروع کردی ہیں اورڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسروں اورریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کے بعد صوبہ بھر کے قومی اورصوبائی اسمبلی کے حلقوں کیلئے پولنگ سٹیشنوں کابھی اعلان کردیاہے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں صوبائی اسمبلی کی14اورقومی اسمبلی کی 5نشستوں کے لئے پولنگ سٹیشنوں کااعلان کردیاہے جس کے تحت پشاورسے صوبائی ا سمبلی کی14نشستوں کیلئے مجموعی طورپر1192پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 652زنانہ ٗ 512مردانہ اور28پولنگ سٹیشن کمبائنڈ ہوں گے۔


اسی طرح پشاورسے قومی اسمبلی کی5نشستوں کے لئے 1191پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے جن میں 652مردانہ ٗ511زنانہ اور28کمبائندپولنگ سٹیشن ہوں گے پشاور کے صوبائی اسمبلی کے14حلقوں میں رجسٹرڈووٹروں کی کل تعداد16لاکھ74ہزار408ہے جن میں9لاکھ67ہزار525مرد اور7لاکھ68ہزار883 خواتین ووٹرزرجسٹرڈہیں پشاورکے حلقہ پی کے66میں کل ووٹروں کی تعداد1لاکھ23ہزار190ہے جن کے لئے 93پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں48مردانہ ٗ 39زنانہ اور6کمبائنڈپولنگ سٹیشن شامل ہیں اسی طرح پی کے67پشاورمیں کل ووٹرزکی تعداد1لاکھ 15 ہزار 7 سو 32ہیں یہاں کل90پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 44مردانہ ٗ37زنانہ اور9کمبائندپولنگ سٹیشن شامل ہیں پی کے68میں ووٹروں کی کل تعداد 1 لاکھ 24 ہزار 805ہے جن کے لئے97پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں53مردانہ ٗ41زنانہ اور3کمبائنڈپولنگ سٹیشن شامل ہیں اسی طرح پی کے69میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد1لاکھ34ہزار386ہے جن کے لئے 100پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے۔
جن میں مردانہ57ٗ زنانہ 42اورکمبائندایک پولنگ سٹیشن شامل ہے پی کے70میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد1لاکھ9ہزار878ہے جن کے لئے 79پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 44مردانہ ٗ33زنانہ اور2کمبائنڈپولنگ سٹیشن شامل ہیں پی کے71میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد1لاکھ29ہزار761ہے جہاں86پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں48مردانہٗ34زنانہ اور 4 کمبائنڈ پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے۔


اسی طرح پی کے 72 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 1 لاکھ 1 ہزار 859 ہے جن کے لئے 66پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے جن میں جن میں39مردانہ ٗ27زنانہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں پی کے73میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد76ہزار306ہے جن کیلئے51پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں28مردانہ`22زنانہ اور ایک مشترکہ پولنگ سٹیشن ہوگا صوبائی اسمبلی کے حلفہ پی کے74میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد1لاکھ11ہزار396ہیں جن کے لئے 84پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں44مردانہ ٗ39زنانہ اورایک کمبائنڈہے پی کے75میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد1لاکھ33ہزار420ہے جہاں96پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں50مردانہ ٗ46زنانہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں پی کے76میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد94ہزار394ہے جن کے لئے 62پولنگ سٹیشن قائم ہوں گے جن میں36مردانہ اور26زنانہ شامل ہیں اسی طرح پی کے77میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد 1لاکھ37ہزار529ہے جہاں 91پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں50مردانہ اور41زنانہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں حلقہ پی کے78میں رجسٹرڈووٹروں کی تعداد 1لاکھ69ہزار703ہے جہاں117پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں64مردانہ اور52زنانہ پولنگ سٹیشن اورایک کمبائنڈپولنگ سٹیشن شامل ہیں پی کے79میں رجسٹرڈووٹروں کی تعدادایک لاکھ12ہزار49ہے جہاں 80پولنگ سٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 47مردانہ اور33زنانہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں ۔