بنانے کے اجزاء
کھانے کا تیل آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
مٹن قیمہ آدھا کلو
لوبیا کی دال 150گرام
ٹماٹر(چوپ) 2عدد
فرائی کی ہوئی پیاز 1 کپ
نمک حسبِِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 2 کھانے کے چمچ
زیرہ 1 چائے کا چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پانی 1کپ
دہی 1 کپ
گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچ
قیمہ لوبیا بنانے کی ترکیب
ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ہلکا سا پکا لیں۔
اب اس میں قیمہ، ٹماٹر، فرائی کی ہوئی پیاز، نمک، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ، ہلدی، گرم مصالحہ، دھنیا پاؤڈر، پانی ڈال کر بیس سے پچیس منٹ تک درمیانی آنچ پر پکا لیں۔
اب اس میں لوبیا اور گرم مصالحہ ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے پکا لیں۔
اب اس پر لیموں کے سلائس، ہری مرچ کی گارنش کر لیں۔
چپاتی اور رائیتہ کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت: 15 منٹ
پکانے کا وقت: 30
افراد: 3-4
تیاری کا وقت :
15 منٹ
پکانے کا وقت :
30 منٹ
افراد :
3-4