78

خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان آج متوقع

پشاور۔منظور آفرید ی کے نام پر اعتراضات کے بعد صوبائی حکومت نے نگران وزیر اعلیٰ کے نام پرنئے سرے سے مشاورت شروع کردی ہے نگران وزیراعلیٰ کی دوڑمیں مزید نام بھی شامل ہوگئے ہیں ا س حوالہ سے اتفاق رائے کی صور ت میں آج باقاعدہ اعلان کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق متنازعہ ہونے کے باوجود منظور آفریدی کانام نگران وزیراعلی کی دوڑ میں شامل ہے کیونکہ اپوزیشن لیڈ رنے کوئی اورنام تاحال نہیں بھجوایا تاہم صوبائی حکومت نے مزید ناموں پر بھی مشاور ت جاری رکھی ہے۔

ذرائع کے مطابق منظور آفرید ی کے علاوہ تین ریٹائرڈ بیوروکریٹس کے ناموں پر بھی غور جاری ہے جن میں حمایت اللہ خان ،اعجاز قریشی اور سنگ مرجان شامل ہیں ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ غیر متنازعہ شخصیت کو نامزد کیاجائے اس سلسلہ میں چاروں ناموں پر مشاورت جاری ہے اپوزیشن کو بھی اعتمادمیں لیاجارہاہے اس حوالہ سے آج اہم اعلان متوقع ہے