83

جسٹس ناصر الملک ساتویں نگران وزیراعظم

پشاور۔جسٹس ناصر الملک ملک کے ساتویں نگران وزاعظم ہونگے ان سے پہلے ملک کی سیاسی تاریخ میں6نگران وزرائے اعظم گزرے ہیں غلام مصطفی جتوئی ملک کے پہلے نگران وزیراعظم تھے ان کے علاوہ معین قریشی‘ میر بلخ شیرمزاری‘ ملک معراج خالد‘ محمد میاں سومرو اور میر ہزار خان کھوسہ کو بطور نگران وزیراعظم فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔

ان میں سے سب سے کم عرصہ میربلخ شیر مزاری عہد ہ پرفائز رہے ان کاعرصہ اقتدار محض 38دن پرمشتمل تھا جبکہ محمد میاں سومرو سب سے طویل عرصہ یعنی چار ماہ گیارہ دن اس عہدے پر فائر رہے غلام مصطفی جتوئی اور معین الدین قریشی تین ماہ نگران وزیر اعظم کی حیثیت سے کام کرتے رہے ہیں ملک معراج خالد نے تین ماہ بارہ دن گذارے جبکہ میر ہزار خان کھوسہ دو ماہ د س دن تک نگران وزیراعظم رہے ہیں ان چھ میں سے تین کاتعلق پنجاب دو کاسندھ اور ایک کا بلوچستان سے رہاہے اب پہلی بار ملک کو خیبر پختونخوا سے نگران وزیراعظم ملاہے ۔