81

نجی سکولوں میں ایڈوانس فیس نہ دینے پر والدین کو نوٹسز

پشاور۔پرائیویٹ سکولوں نے گرمیوں کی ایڈوانس فیس کی ادائیگی کے لئے والدین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں ‘ ایڈوانس فیس کی ادائیگی پر یوسف آباد میں پرائیویٹ سکول کی انتظامیہ اور والدین کے درمیان تکرار کے واقعات کے بعد سکول کی انتظامیہ نے والدین کو سکول سے باہر نکال دیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود یوسف آباد ، دلہ زاک روڈ ، گلبہار ، جی ٹی روڈ ، فقیر آباد ،ہشتنگری ، سکندر پورہ ، سمیت دیگر شہر کے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے یکم جون کو ہونے والے چھٹیوں کے لئے بچوں کو کارڈ جاری کردیئے ہیں جن میں ان سے کہا گیاہے کہ وہ ڈبل فیس ادا کرے بصورت دیگر انہیں چھٹیاں نہیں دی جائیگی پشاورہائی کورٹ نے دومہینے کی ایڈوانس فیس وصول کرنے پر پا بندی عائد کی ہے۔