70

پشاورمیں سورج سوانیزے پر ٗ متعدد شہری بہ ہوش

پشاور۔صوبائی دارلحکومت پشاور میں قیامت خیز گرمی اور لو چلنے کے باعث شہر میں سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئی پارہ 41سنٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد ہیٹ اسٹروک کے باعث متعدد شہریوں کے بے ہو ش ہونے اور حالت خراب ہونے پر انہیں ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ اور ایچ ایم سی میں داخل کیا گیا ایل آر ایچ میں گزشتہ روز بائیس مریضوں کو گرمی سے متاثر ہونے کے بعد لایاگیا ایچ ایم سی میں 15اور کے ٹی ایچ میں 10مریضوں کو لایاگیا۔

سڑکیں ، بازاریں ویران رہی گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث روزہ دار گرمی اور پیاس سے نڈھا ل ہو گئے تھے تاہم رہی سہی کر لوڈ شیڈنگ نے نکالی شہر کے بیشتر مقامات پر لوڈ شیڈنگ کے باعث بھی شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔ لوڈ شیڈنگ گرمی کے باعث روزہ داروں کو پانی کے حصو ل میں مشکلات درپیش آئی محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بھی بارش نہ ہونے کے امکانات ہیں اورموسم خشک اور گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔

دوپہر ایک بجے سے چار بجے تک شہر کے بازاریں ، سڑکیں سنسان رہی ۔ سرکاری ملازمین کے قبل از وقت چھٹی ہونے کے باوجود سرکاری دفاٹر میں بیٹھ کر اے سی کے مزے اڑاتے رہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں موسم شدید گرم رہنے کے امکانات ہیں سورج کی تپش سے الجھنے والے شہری گرمی برداشت نہ کر سکے ہیٹ اسٹروک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروزاضافہ ہو رہاہے ۔