77

پی پی امیدواروں کیلئے انٹرویوز کا شیڈول جاری

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا نے پارٹی ٹکٹ کے لئے امیدواروں کے انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا ہے انٹرویوزصوبائی صدرکی پشاور میں واقع رہائشگاہ پر ہونگے صوبے کے تمام اضلاع اور فاٹا کے امیدواروں سے انٹرویوز پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا پارلیمانی بورڈ لے گا پارٹی ٹکٹ کے لئے امیدواروں جنہوں نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لئے درخواستیں پارٹی کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں جمع کرائی ہیں۔

ان امیدواروں سے انٹرویوز آج اور کل لیئے جائینگے پشاور ٗمردان ٗہزارہ اور کوہاٹ ڈویژن کے اْمیدواروں سے انٹرویوز آج بروز منگل منعقد ہونگے پشاور ڈویژن 11بجے سے 1بجے ٗ مردان 1سے 2بجے ٗ ہزارہ 2 سے 4بجے تک ٗکوہاٹ ڈویژن کے امیدواروں سے 4بجے انٹرویوزلئے جائینگے جبکہ کل بروز بدھ ملاکنڈ ڈویژنن سے دن 11بجے سے 1بجے ٗ ڈی آئی خان 1 سے 2بجے ٗ فاٹاکے امیدواروں سے 2بجے سے 4بجے تک اور بنوں ڈویژن کے ٹکٹ خواہشمند امیدواروں سے 4بجے انٹرویز لئے جائینگے ۔