174

شمالی وزیرستان میں پولیس تعیناتی کیلئے سمری ارسال

پشاور۔فاٹا انضمام کے بعد شمالی وزیرستان میں پولیس تعینات کرنے کیلئے سمری آ ئی جی خیبر پختونخوا کو ارسال کر دی گئی ہے مجموعی طور پر 13 پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے جن میں 6سے سات ہزار تک پولیس اہلکار تعینات ہونگے جبکہ کل 21 پولیس چوکیاں قائم کی جائیں گی بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خاصہ دار فورس کی جگہ اب پولیس کو تعینات کیا جا رہا ہے جس کیلئے پورے شمالی وزیرستان میں 13 پولیس اسٹیشن قائم کئے جائیں گے اور چھ سے سات ہزار تک پولیس اہلکارتعینات ہوں گے۔

ان میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور ڈی ایس پیز بھی ہوں گے چیکنگ کیلئے مختلف مقامات پر کل 21 پو لیس چوکیاں قائم کی جائیں گی ان پولیس اہلکاروں کو ضلع لکی مروت اور ضلع بنوں سے لیا جائے گا جبکہ بنوں اور ضلع لکی مروت میں اِس کی جگہ پولیس اہلکاروں کی بھرتی کیلئے اشتہار جاری کیا جائے گاسمری آ ئی جی خیبر پختونخوا کو ارسال کی گئی ہے جسے چند ہی دنوں میں عملی جامع پہنایا جا رہا ہے شمالی وزیرستان میں پولیس تھانوں کی تعمیر پر کام جاری ہے جو ایک سال میں مکمل کیا جائے گا جس کے بعد باقاعدہ وہاں پولیس بھیجی جا ئے گی۔