56

پاکستان میں مشروط سفری پابندی میں مزید توسیع

پشاور۔عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر مشروط سفری پابندی میں مزید توسیع کردی ہے پشاور سمیت صوبے بھر میں حالیہ پولیو مہم کے دوران بھی 22 ہزار سے زائد والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے یہ پابندی مزید تین ماہ کے لئے برقرار رہے گی۔

سفری پابندی میں توسیع ڈبلیو ایچ او کے پولیو سے متعلق ایمر جنسی کمیٹی کی سفارش پر کی گئی ہے قبل از یں جنیوا میں عالمی ادارہ صحت کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں کہاگیا کہ پولیو وائرس کا پھیلاؤ عالمی صحت عامہ کے لئے بدستور خطرہ ہے اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان اورا فغانستان بدستور پولیو وائرس پھیلاؤ میں ملوث ہیں پاک افغان سرحد کے مہاجرین بھی پولیو وائرس کے پھیلاؤ کاسبب بن رہے ہیں ۔

شاہین مسلم ٹاؤن میں پولیو وائرس سے پراسرار طور پر تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے بعد شاہین مسلم ٹاؤن ٗ نذر بوستان بابا ٗاخون آباد اوراس کے گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کوبدستور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔