112

ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں پولیس کی گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 دھماکا ڈیرہ مراد جمالی کے ڈی سی چوک میں کھڑی ایک پولیس وین کے نزدیک ہوا ہے جس میں پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا ہے جب کہ امدادی ادارے نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔