61

خیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت کا آج آخری دن

پشاور: تحریک انصاف کی آج آئینی مدت ختم ہوجائے گی جب کہ نگران وزیراعلی کی نامزدگی کا اعلان بھی آج متوقع ہے۔

 خیبرپختونخواہ حکومت کی آئینی مدت آج رات 12 ختم ہورہی ہے اورحکومت کے آخری روز اسمبلی کا الوداعی اجلاس بھی آج ہورہا ہے۔ نگران وزیراعلی کے لیے منظورآفریدی کے نام پراتفاق ہوا ہے تاہم اسمبلی اجلاس میں دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اعتراضات پر وزیراعلی نے نگران وزیراعلی کے معاملے پرمشاورت کی دعوت دے دی ہے جس کے بعد نگران وزیراعلی کی تقرری کا اعلان بھی آج متوقع ہے.

اپوزیشن لیڈرمولانا لطف الرحمان کے مطابق وزیراعلی کے ہمراہ آج پریس کانفرنس کی جاسکتی ہے جس میں نگران وزیراعلی کا اعلان کریں گے اوراس میں واضع ہوجائے گا کہ کیسے نگران وزیراعلی کے نام پراتفاق کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلی پرویزخٹک اوروزراء سرکاری رہائش گاہوں سے اپنے سامان منتقل کرچکے ہیں۔