73

خیبر پختونخوا اسمبلی کی مدت آج پوری ہو جائے گی

خیبرپختونخوا اسمبلی کی مدت آج رات بارہ بجے پور ی ہورہی ہے بارہ بجے کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی یوں یہ آئینی مدت پوری کرنے والی دوسری اسمبلی بن جائے گی اس سے قبل اے این پی دور کی صوبائی اسمبلی میعاد پوری کرنے والی پہلی صوبائی اسمبلی تھی 1970ء کے انتخابات کے بعدسے دس صوبائی اسمبلیاں وجودمیں آئیں جن میں سے صرف ایک نے اپنی میعادپوری کی باقی تمام اسمبلیاں قبل از وقت رخصت ہوئیں یا کرد ی گئیں ۔

سب سے مختصر مد ت 1977ء کے انتخابات کے بعدوجودمیںآنے والی اسمبلی قائم رہی جس کی عمر محض چار ماہ رہی مارچ میں انتخابا ت ہوئے جسکااپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کیا ہواتھا جبکہ جولائی میں مارشل لاء آنے سے اسمبلیاں ختم کردی گئی تھیں دس اسمبلیوں میں 1985ء کی اسمبلی غیر جماعتی تھی اس دوران سب سے طویل عرصہ 2008ء میں منتخب ہونے والی اسمبلی قائم رہی فروری 2008ء میں منتخب ہونے والی اسمبلی تیس مارچ 2013ء کو میعادپوری کرکے ختم ہوئی ۔

اب موجودہ اسمبلی نے مدت پور ی کرنے والی دوسر ی اسمبلی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے اس کے بعدسب سے طویل عرصہ ایم ایم اے دور کی اسمبلی رہی جو اپنے میعاد کی تکمیل سے چند ہفتے قبل توڑ دی گئی تھی