64

نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت کیلئے تیار ہیں ٗ پرویز خٹک

پشاور۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام پاکستان کااندرونی معاملہ ہے افغانستان اس میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنے معاملات پر توجہ دے محمودخان اچکزئی کا صوبہ اور فاٹا کی سیاست میں کوئی کردارنہیں لہذا وہ بھی اپنی حد میں رہیں اور بے جا سیاست چمکانے کی کوشش نہ کریں جس کو اعتراض ہو وہ آئے میں ان کو ثبوت دوں گا کہ سینیٹ میں وہ کتنے میں بکے ہیں ۔

وزیراعلیٰ اتوار کے روز فاٹا ترمیمی بل پر اظہار خیال اور پی ٹی آئی کے نکالے گئے اراکین قربان علی ،عبد الحق ،عبید اللہ مایار ،دینا ناز اور یاسین خلیل کی جانب سے اٹھائے گئے اعترضات کا جواب دے رہے تھے ۔اس سے قبل ان اراکین نے احتجاج کیا کہ انہیں کس الزام کے تحت شوکاز نوٹس جاری کیاگیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ جس کے پاس ثبوت نہیں وہ لوگ الزامات نہ لگائیں ۔میں سب کو جانتا ہوں ۔

بے سروپیرالزامات لگانے پر افسوس ہے نگران وزیراعلیٰ کے معاملہ پریہ کہنا کہ میں نے اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان نے پیسے لئے ہیں بے بنیاد اورافسوسنا ک بات ہے وہ اس بات کی نا صرف تردید کرتے ہیں بلکہ جس کے پاس بھی ثبوت ہوں وہ ثبوت لیکر سامنے آ جائے ۔انہوں نے کہاکہ یہ بجا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ کے نام پر مشاورت نہیں ہوئی ہم مشاورت کے لیے تیار ہیں اپوزیشن لیڈر حزب اختلاف کی جماعتوں کے ساتھ جبکہ ہم جماعت اسلامی کے ساتھ مشاورت کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ فاٹا کے لوگوں نے بہت تکالیف اٹھائی ہیں اب ان کو انضمام کی صور ت میں روشن مستقبل مل رہاہے جس کی مخالفت کرنا افسوسناک ہے انہوں نے کہاکہ پاٹا کو ٹیکس کااستثنیٰ حاصل رہے اور کسی حکومت میں اتنی جرات نہیں کہ وہاں ٹیکس لگا سکے ہم پاٹا کے عوام کے ساتھ ہیں اورجب تک وہ نہیں چاہتے ٹیکس نہیں لگے گا انہوں نے اعلان کیاکہ نظام عدل ریگولیشن کو پیر تک آرڈیننس کے ذریعے برقر ار کھنے کے لیے کاروائی مکمل کر لی جائے گی