69

الیکشن کمیشن کی امیدواروں سے پارٹی فنڈ لینے پر پابندی کی تجویز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات میں سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے پارٹی کو فنڈنگ وصول کرنے سے روکنے کے لیے تجویز پیش کردی۔

ای سی پی کی جانب سے آئندہ انتخابات سے قبل ایک ضابطہ اخلاق کا مسودہ ترتیب دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’کوئی بھی سیاسی جماعت اپنے کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ دینے کے لیے کسی بھی طرح سے فنڈنگ کے نام پر رقم وصول نہیں کر سکتی‘۔

 اس مسودے کی کاپی کے مطابق الیکشن کمیشن 31 مئی کو پارلیمانی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں اس معاملے پر بات کرے گا۔