161

صدر مملکت نے 25 جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا

صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا۔

ملک بھرمیں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کےانتخابات ایک ہی دن ہوں گے،  صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی بھیجی گئی سمری پر تاریخ کی منظوری دے دی ہے۔

خیال رہے کہ 8 مئی کو سب سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 یا 26 جولائی کو الیکشن کرانے پر غور کررہی ہے اور اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھیجی جائے گی۔

تاہم الیکشن کمیشن نے اس خبر کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ فی الحال کوئی تاریخ حتمی نہیں ہے۔