57

وفاقی ملازمین کیلئے 3بنیادی تنخواہوں کے اعزازیہ کا اعلان

اسلام آباد۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کے تمام ملازمین کو تین بنیادی تنخواہوں کے مساوی اعزازیہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جو چیئرمین اقتصادی رابطہ کمیٹی بھی ہیں۔

نے مالی سال 2017-18 کیلئے وفاقی ملازمین کو اعزازیہ دینے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ وزیراعظم نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ مالی سال 2018-19 اور اس کے بعد کیلئے 2018 کے انتخابات کے بعد منتخب حکومت پالیسی تشکیل دے ۔