80

کٹائی روکنے کیلئے درختوں کو نمبر الاٹ

پشاور۔ سرکاری درختوں کی کٹائی کی روک تھام کے لئے شاہی باغ میں تمام درختوں کو نمبر الاٹ کر دیئے ہیں شاہی باغ ( شالیمار باغ ) کے علاوہ شہر کے تمام دیگر باغات میں بھی تمام درختوں کو نمبر الاٹ کردیئے گئے ہیں شاہی باغ ، گلبہار پارک سمیت شہر کے مختلف پارکوں اور دیگر مقامات سے سرکاری درختوں کی کٹائی کی جا چکی ہے جس سے خزانے کو لاکھوں روپے کے نقصانات کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہاہے ۔

جس کی روک تھام کے لئے صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہو ئے تمام سرکاری درختوں کو باقاعدہ طور پر نمبر الاٹ کرنے کی ہدایات کی ہے تاکہ سرکاری درختوں کی کٹوتی کے لئے روک تھام ہو سکے انتظامیہ کی جانب سے شالیمار باغ میں تمام درختوں کو باقاعد ہ طور پر نمبر دیکر اس پر نمبر کے بورڈ بھی لگا دیئے ہیں شاہی باغ میں مجموعی طور پر ڈھائی سو سے زائد درختوں کو سرکاری نمبرالاٹ کئے گئے ہیں۔