82

7اضلاع کے والدین کا پولیو ویکسی نیشن سے انکار

پشاور۔پشاور سمیت صوبے کے 7 اضلاع میں 26ہزار 580بچوں کو والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا ہے پشاور ٗ چارسدہ ٗ لکی مروت ٗ بنوں ٗ نوشہرہ ٗ کوہاٹ ٗ ہنگو کے اضلاع میں دوبارہ ہنگامی بنیادوں پرپولیو مہم چلانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

7مئی سے 10مئی تک صوبے میں پولیو مہم چلائی گئی تھی محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور میں 13ہزار 498والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیاہے جن کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے چارسدہ کے 2ہزار 756ٗ لکی مروت کے 2ہزار 684ٗ بنوں کے 1ہزار 834ٗ نوشہرہ کے 1ہزار 287ٗ کوہاٹ کے 598ٗ ہنگو کے 195والدین نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے ہیں۔