91

ایم ایم اے پشاور کے زیر اہتمام کانفرنس کی تیاریاں

پشاور۔ایم ایم اے پشاور کے زیر اہتمام کانفرنس کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی گئیں متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے سیکرٹری اطلاعات مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ کے مطابق مرکزی قائدین کے حکم پر ایم ایم اے ضلع پشاور کے زیر اہتمام عظیم الشان کانفرنس 24جون کو پشاور میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

جس سے ایم ایم اے کے مرکزی قائدین خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ اس سلسلے میں کانفرنس کی کامیابی اور انتخابی مہم تیز کرنے کے لیے متحدہ مجلس عمل ضلع پشاور کے صدر صابرحسین اعوان نے متحدہ مجلس عمل کی ضلعی عاملہ وضلعی جنرل کونسل کا اہم اجلاس 27 مئی بروز اتوار صبح 10بجے جماعت اسلامی نشترآباد آفس میں طلب کیا ہے تمام ممبران سے بروقت شرکت کی استدعا کی گئی ہے