195

فاٹا انضمام ٗ خیبر پختونخوا کی آباد ی میں 50لاکھ کا اضافہ

پشاور۔فاٹاکے خیبر پختونخوا میں انضمام کے ساتھ ہی اب صوبہ کے رقبہ ،آبادی اور نشستوں میں بھی اضافہ ہوجائے گا 31ویں آئینی ترمیمی بل سے صوبہ کی آبادی میں پچاس لاکھ سے زائدکااضافہ ہوجائے گا جس کے بعدصوبہ کی آباد تین کروڑ پانچ لاکھ سے بڑھ کر تین کروڑ پچاس لاکھ ہوجائے گی ۔

اسی طرح صوبہ کے رقبہ میں بھی ہزاروں مربع کلومیٹر کااضافہ ہوجائے گا اس وقت خیبر پختونخوا کاکل رقبہ 74521مربع کلومیٹر ہے فاٹا کارقبہ 27220مربع کلومیٹر ہے انضمام کے بعد صوبہ کاکل رقبہ ایک لاکھ ایک ہزار 741مربع کلومیٹرہوجائے گا۔

اسی طرح اس وقت صوبہ کی قومی اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 48ہے جو پہلے مرحلہ میں بڑھ کر 60ہوجائے گی تاہم 2023کے الیکشن میں یہ تعداد 54ہوجائے گی ساتھ ہی افغانستان کے ساتھ سینکڑوں کلومیٹرسرحد کااضافہ بھی ہوجائے گا