82

نوجوان تحریک انصاف کا ہراول دستہ ہیں ٗ اسد قیصر

پشاور۔سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آئندہ دورمیں بے روزگاروں کو روزگار کی فراہمی کے لئے بھر پوراقدامات کئے جائیں گے صوابی سمیت صوبے کے ہر بے روزگار کو روزگارفراہم کیا جائے گا ۔

پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں اور غریبوں کی پارٹی ہے ۔نوجوانوں پارٹی کا سرمایہ اور ہر اول دستہ ہیں جن سے پارٹی کی بہت امید یں وابستہ ہیں عوام کی طاقت سے آئندہ صوبوں سمیت ملک بھرمیں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومتیں قائم ہونگی اور عمران خان کی قیادت میں ملک میں ایک فلاحی ریاست قائم ہوگی ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارصوابی کے موضع مرغز میں پی ٹی آئی یوتھ کے اعزاز میں دی جانے والی افطار پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

سپیکر نے کہا کہ سابقہ ادوار میں سبزوسرخ جھنڈوں اور شریعت کے نام پر ووٹ لینے والے عوام کو ورغلاکر بیوقوف بناتے رہے ۔انہوں نے نہ تو صوابی کیلئے کوئی ترقیاتی کام کئے اور نہ ہی اسلامی قانون سازی کی ۔انہوں نے کہا کہ ا ب کرپشن ،جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کرکے صوابی کو حقیقی معنوں میں ترقی سے ہمکنار کرنے والے عملی اور وعدے کے پکے لوگوں کا انتخاب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

سپیکر نے کہا کہ ایک جانب انہوں نے ضلع صوابی میں میگاترقیاتی منصوبوں کا اجراء کرکے علاقے کو ترقی دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکئے جبکہ دوسری جانب ان کے ہاتھوں صوبہ میں اسلامی قانون سازی کا عمل کا میابی سے مکمل ہوا