78

کراچی میں ہیٹ ویوزسے نمٹنے کیلیے تربیت، کول سینٹر تعمیر کرنے کی سفارش

 اسلام آباد: کراچی میں ہیٹ ویوز سے نمٹنے کے لیے تربیت اور کول سینٹر تعمیر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات اورجنگلات کی کمی کے باعث شہر قائد کو ایک بارپھرگرمی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔ ہیٹ ویوزکے باعث کئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مئی میں گرمی کی شدید لہر چلنے سے متعلق گزشتہ ماہ تمام صوبوں کو باضابطہ مراسلے جاری کردیے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ مئی کے مہینے میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے اور اس دوران ہیٹ ویوزچل سکتی ہے تاہم ہیٹ ویوز سے نمٹنے کیلیے تربیت، کول سینٹر تعمیر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ لہٰذا کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت انتظامات کئے جائیں۔