77

پی ٹی آئی کے فاٹا سے ٹکٹ خواہشمندوں کے انٹرویوز مکمل

پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے فاٹا کے لیے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمندوں کی انٹرویوز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعدشارٹ لسٹنگ کرکے فہرست مرکز کو بھجوائی جائے گی ذرائع کے مطابق فاٹا کی قومی اسمبلی کی بارہ نشستوں کے لیے ماضی کے برعکس اس بار بہت بڑی تعدا د میں پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع ہوئی ہیں جن کی تعداد 72بتائی جارہی ہے یو ں ایک حلقہ کے لیے اوسطاً چھ امیدوار مید ان میں ہیں جس کے بعدسکروٹنی و سکریننگ کے مراحل مکمل کیے گئے۔

بعدازاں انٹرویوز شروع ہوئے جو گذشتہ روز مکمل ہوگئے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹنگ کی جارہی ہے جس کے بعدٹکٹ کے اجراء کے لیے نام مرکزی قیادت کے پاس بھجوادیئے جائیں جہاں سے پھرامیدواروں کو ٹکٹ جاری ہونگے ذرائع کے مطابق ضرورت پڑنے پر شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز مرکزی بورڈ میں بھی کیے جاسکتے ہیں